اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ روز ٹرمپ کے حامیوں کو بلوے اور کم از کم چار لوگوں کی ہلاکت، جس نے امریکی ڈیموکریسی کے نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں، وائٹ ہاؤس پر ٹرمپ کی حکمرانی کے چار سالہ نقصانات کا آخری تھی۔ اگر الہان عمر سمیت کانگریس کے بعض اراکین باقی ماندہ دنوں میں ٹرمپ کے مؤاخذے کا عمل شروع کر دیتے ہیں تو شاید ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس سے نکلنے سے پہلے، امریکی جمہوریت کی مٹی میں مل چکی عزت کا کچھ ازالہ ہو جائے اور عالمی سطح پر پوری طرح سے مخدوش ہو چکی امریکہ کی ساکھ کچھ بہتر ہو جائے۔
آج ری پبلکنز بھی مایوس ہو گئے اور نیتن یاہو کو بھی تنہائی کا احساس ہونے لگا اور ساتھ ہی خطے میں ٹرمپ کے پٹھو عرب بھی خود کو بے یار و مددگار سمجھنے لگے ہیں۔ البتہ آج عالمی برادری نے سکون کا سانس لیا ہے کیونکہ غیر منطقی، غیر معقول اور جذباتی رویے کو بھڑکانے والے چراغ کی لو، بڑی حد تک کم کر دی گئي ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲